واسطے  حضرت  مرادِ  نیک  نام      عشق  اپنا  دے  مجھے  رب  الانعام        اپنی  الفت  سے  عطا  کر  سوز  و  ساز       اپنے  عرفاں  کے  سکھا  راز  و  نیاز      فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہر  گھڑی  درکار  ہے         فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہو  تو    بیڑا  پار  ہے    

    

حضرت  محمد مراد علی خاں رحمتہ  اللہ  علیہ 

  

حضرت خواجہ امین الدین ابوہبیرہ بصری

رحمتہ اللہ علیہ

 

حضرت خواجہ ابو ہبیرہ بصری   رحمتہ اللہ علیہ  کا تعلق بصرہ سے تھا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ اکابر وقت میں سے تھے اور خواجہ حذیفہ مرعشی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید و خلیفہ اعظم تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا لقب امین الدین تھا۔

خواجہ ابو ہبیرہ بصری   رحمتہ اللہ علیہ سترہ سال کی عمر میں علوم ظاہری سے فارغ ہو گئے تھے خواجہ مرعشی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید ہونے سے پہلے آپ رحمتہ اللہ علیہ نے تیس سال ریاضت شاقہ میں گزارے لیکن مرید ہونے کے بعد ایک ہی ہفتہ میں مقام قرب حاصل ہو گیا اور ایک سال بعد خلافت ملی۔جس دن خرقہ خلافت عطا ہوا اس دن سے نمک اور شکر ترک کردی اور لذت کام ودہن سے دست بردار ہوئے اس قدر روتے تھے کہ بعض اوقات حاضرین کو اندیشہ ہوتا کہ آپ  رحمتہ اللہ علیہ   فوت ہو جائیں گے۔ آپ صاحب عالی کرامت و مقاماتِ ارجمند تھے

خواجہ ابو ہبیرہ بصری   رحمتہ اللہ علیہ   ۷شوال ۲۷۸ ہجری کو اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔